راولپنڈی میں ملک بھرکی طرح عیدمذہبی جوش وجذبے سے منائی گئی

جمعہ 8 جولائی 2016 17:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) آزاد کشمیر اورشمالی علاقہ جات سمیت ملک بھرکی طرح راولپنڈی میں بھی بدھ کے روزعیدالفطر انتہائی مذہبی جوش وجذبے اور عقید ت و احترام سے منائی گئی عیدالفطر کے دن کا آغاز نماز فجر کے بعد مساجد میں وطن عزیز کی سا لمیت ،استحکام اورعالم اسلام میں اتحاد و یکجہتی کے لئے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا عیدالفطر کے موقع پر ضلع راولپنڈی میں مساجد،امام بارگاہوں اورکھلے مقامات سمیت1ہزار سے زائد مقامات پر نمازعیدکے اجتماعات منعقد ہوئے جہاں پر لاکھوں شہریوں نے نماز عید ادا کی اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے اس مقصد کے لئے 3ہزارسے زائد پولیس افسران وملازمین تعینات کئے گئے تھے جبکہ پولیس فورس کے علاوہ ایلیٹ فورس، گھڑ سوار پولیس، موٹر سائیکل سوار ،کوئیک ریسپانس فورس، رضاکاراور لیڈیز پولیس تعینات کرنے کے ساتھ سپیشل پکٹنگ اور پٹرولنگ کا انتظام بھی کیا گیا تھانماز عید کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علما کرام نے عیدالفطر کو روزہ داروں کے لئے اللہ کا خصوصی انعام قرار دیا انہوں نے کہا کہ جس طرح روزہ ہمیں صبروتحمل ،ایثار و قربانی اور باہمی ہمدردی کے درس دیتا ہے روزہ داروں رپر لازم ہے کہ وہ رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں عبادات کے معمول کو اپنی زندگی پر مکمل نافذ کریں اور پورا سال اسی جذبے کے تحت اپنی زندگی گزاریں ۔

متعلقہ عنوان :