اوکاڑہ،عیدپرتھانہ صدرکے بالکل سامنے منچلے ون ویلنگ کرتے ہوئے قانون کی دھجیاں اڑاتے رہے

جمعہ 8 جولائی 2016 17:18

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) عید ٹرو پر تھانہ صدر کے بالکل سامنے اور تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں متعدد منچلے ون ویلنگ کرتے ہوئے قانون کی دھجیاں اڑاتے رہے مگر پولیس ان کا کچھ نہ کرسکی تفصیلات کے مطابق عید اور ٹرو کے روز ڈسٹرکٹ کمپلیکس اوکاڑہ کے قریب تھانہ اے ڈویژن کی حدود اور تھانہ صدر کے سامنے ٹینک چوک اور جہاز چوک میں متعدد منچلے موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرتے ہوئے قانون کی کھلے عام خلاف ورزی کرتے رہے اور گھنٹوں علاقہ میں طوفان بدتمیزی برپا کئے رکھا مگر افسوس پولیس آنکھیں موند کر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی عوامی حلقوں نے پولیس کے اس رویہ اور بے حسی پر شدید احتجاج کیا ہے

متعلقہ عنوان :