امجدصابری کے قاتلوں کوگرفتارکرکے جلد انہیں بے نقاب کریں گے ،وزیراعلیٰ سندھ

سندھ امن پسنددھرتی ہے،دہشت گردی کے خاتمے میں بڑی کامیابی ہے،چیف جسٹس کے صاحبزادے کوبھی جلدبازیاب کرانے کیلئے کوششیں جاری ہیں،سیدقائم علی شاہ کاخیرپورمیں300خفیہ کیمروں کے کنٹرول سینٹرکے افتتاح کے موقع پرمیڈیاسے بات چیت

جمعہ 8 جولائی 2016 17:17

خیرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) وزیراعلی سندھ سیدقائم علی شاہ نے کہاہے کہ سندھ امن پسنددھرتی ہے سندھ سے دہشت گردی کاخاتمہ کرنے میں بڑی کامیابی ہے صرف2واقعات سے جس میں چیف جسٹس کے صاجزادے کے اغوااورامجدصابری کی شہادت کاواقعہ رونماہواہے امجدصابری کے قاتلوں کوگرفتارکرکے جلد انہیں بے نقاب کریں گے جبکہ چیف جسٹس کے صاجزادے کوبھی جلدبازیاب کرانے کیلئے کوششیں جاری ہیں وہ ڈی سی آفس خیرپورمیں150ملین روپے کی لاگت سے خیرپورمیں لگائے جانے والے300خفیہ کیمروں کے کنٹرول سینٹرکاافتتاح کے بعدمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہی ڈپٹی کمشنرخیرپورفیاض عباسی نے وزیراعلی کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ضلع میں278کلوزسرکٹ کیمرہ اور خیرپورشہرمیں110کیمرے لگائے گئے ہیں تمام کیمروں کاکیمپ ڈی سی آفس میں قائم کیاگیاہے جس کی نگرانی 24 گھنٹے آفسران کررہے ہیں2سالوں کایہ پراجیکٹ 12ماہ میں مکمل کیاگیاہے جس کی کیبل انڈرگراؤنڈ بیچھائی گئی ہے وزیراعلی نے کہاکہ کیمروں کی مرمت ان کی دیکھ بھال خصوصی نگرانی میں کی جائے اس سے دہشت گردی کے خاتمہ اورہرقسم کی معلومات میں مددملے گی کیمرے کے خراب ہونے کی صورت میں اسے فوری تبدیل کیاجائے کیونکہ عوام کی جان ومال کی حفاظت حکومت کی ذمے داری ہے وزیراعلی نے کہاکہ شہید اہلکاروں کامعاوضہ 20لاکھ سے بڑھاکر50لاکھ کیاجارہاہے جبکہ ان کی اولادکونوکری بھی دی جائے گی انہو ں نے کہاکہ کراچی سمیت سندھ بھرمیں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی مددسے کمانڈانیڈکنٹرول سسٹم سے مددلی جائے گی جبکہ سرکٹ یارس خیرپور میں لکھوبیراج کے ایگزیکٹوانجینئرسیدفیاض حسین شاہ کمشنر محمدعباس بلوچ نے وزیر اعلی کوحساس بندوں کے متعلق بریفنگ دی وزیراعلی نے کہاکہ متواقع سیلاب پرکڑی نظررکھی جائے بندوں کومضبوط اور نظررکھی جائے کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

متعلقہ عنوان :