بجلی چوروں کیخلاف مہم کسی امتیاز کے بغیر جاری رہیگی“توانائی منصوبوں کی تکمیل سے بجلی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی

پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی کی بات چیت

جمعہ 8 جولائی 2016 16:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کیخلاف مہم کسی امتیاز کے بغیر جاری رہیگی“توانائی منصوبوں کی تکمیل سے بجلی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ وہ عید کے روز یہاں فیصل آباد میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

عابد شیر علی نے کہا کہ کسی امتیاز کے بغیر بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے بجلی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ عابد شیر علی نے کہا کہ لوگ ایسے شرپسند عناصر کے مذموم عزائم ایک مرتبہ پھر ناکام بنا دیں گے جو حکومت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :