عید کے دنوں میں لاہوریوں اورغیرملکی باشندوں کی کثیرتعدادواہگہ بارڈر پر پرچم کشائی دیکھنے امڈ آئی

جذبہ حب الوطنی سے سر شار حاضرین نے نعرہ تکبیر اورپاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ‘رینجرزکے جوان اپنااوراہل وطن کالہوگرماتے رہے

جمعہ 8 جولائی 2016 16:39

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) عید کے دنوں میں لاہوریوں اورغیرملکی باشندوں کی کثیرتعدادواہگہ بارڈر پر پرچم کشائی دیکھنے امڈ آئی‘جذبہ حب الوطنی سے سر شار حاضرین نے نعرہ تکبیر اورپاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گرمی کے موسم میں ہر چہرے ست ٹپکتے پسینے اوربلند حوصلوں کے ساتھ دراز قد رینجرزکے جوانوں کی پریڈ کے یہ مناظرواہگہ بارڈرپر پرچم کشائی کے د وران نظر آئے جہاں قومی جذبے سے سرشار رینجرزکے جوان تو روائتی جوش وخروش سے قومی پرچم کشائی کی پریڈ میں نظرآئے لیکن اس پریڈ کودیکھنے آئے ہزاروں محب وطن پاکستانی اورغیرملکی بھی پہنچے ۔

جونہی رینجرزکے جوان پریڈ میں سینہ تان کر ٹانگ کوپرجوش طریقے سے دشمن کی طرف اٹھاتیتو فضانعرہ تکبیراورجیوے جیویپاکستان کے نعروں سے گونج اٹھتی ‘پرچم کشائی کی پریڈ دیکھنے آئے شہریوں کاجذبہ بھی دیدنی رہاواہگہ بارڈرکی پریڈ میں رینجرزجوانوں کیاندازجہاں پاکستانیوں کولطف اندوزکرتے ہیں وہیں جذبہ حب الوطنی کومزیدپختہ کرتے ہیں۔مذہبی تہواراورقومی ایام پرہی نہیں بلکہ سال بھرموسم کی سختی کوپس پشت ڈال کررینجرزکے جوان اپنااوراہل وطن کالہوگرم رکھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :