قندیل بلوچ کیساتھ سیلفیوں سے شہرت پانے والے مفتی عبدالقوی نمازعید کے بعد بھی سیلفیاں بناتے رہے

جمعہ 8 جولائی 2016 16:37

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفیوں سے شہرت پانے والے مفتی عبدالقوی نمازعید کے بعد بھی نوجوانوں کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملتان سے تعلق رکھنے والے مفتی عبدالقوی نے عوام کے احتجاج کے باوجود باغ لانگے خان میں نماز عید پڑھائی جس کے بعد لوگوں نے مفتی عبدالقوی کے ساتھ نہ صرف سیلفیاں بنوائیں بلکہ کچھ سیلفیاں بنانے کے شوقین نوجوان تو مفتی عبدالقوی کے مدرسے تک پہنچ گئے جہاں انہوں نے مفتی عبدالقوی کے ساتھ سلفیاں بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیں۔

مفتی عبدالقوی بھی سیلفیاں بنانے میں کسی سے پیچھے نہ رہے اور انہوں نے کنگھی کرکے بال بنائے اور پھر اپنی پسندیدہ جناح کیپ پہننے کے بعدنوجوانوں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں جب کہ اس موقع پر مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ انہوں نے قندیل بلوچ کا معاملہ اللہ کے سپرد کردیا ہے تاہم وہ پھر بھی ان کے لیے دعا کرتے ہیں کہ اللہ قندیل کو سچ بولنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :