محکمہ زراعت پنجاب کی ٹینڈے کی پچھیتی کاشت وسط جون سے وسط جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت
کاشت کے وقت کھیت میں دو سے تین بار ہل چلا کر زمین اچھی طرح تیار کر لیں ترجمان
جمعہ 8 جولائی 2016 16:23
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے کاشتکاروں کو ٹینڈے کی پچھیتی کاشت وسط جون سے وسط جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ کاشت کے لئے زرخیز میرا زمین جس میں پانی کا نکاس اچھا ہو‘ کا انتخاب کریں۔ زمین میں نامیاتی مادہ کافی مقدار میں موجود ہونا چاہیے۔
کاشت کے وقت کھیت میں دو سے تین بار ہل چلا کر زمین اچھی طرح تیار کر لیں۔(جاری ہے)
کاشت کیلئے 2.5 میٹر کے فاصلہ پر نشان لگائیں اور دو پٹڑیوں کے درمیان 50سینٹی میٹر چوڑی کھالی چھوڑ کر 2میٹر چوڑی پٹڑیاں بنائیں اور ان پٹڑیوں کے دونوں کناروں پر آبپاشی کے بعد جہاں تک پانی کی نمی پہنچ سکے 40 سینٹی میٹر کے فاصلے پر 2 تا 3 بیج تین سے چار سینٹی میٹر گہرائی تک دبا دیں۔ اس طریقہ کاشت سے ایک ایکڑ میں تقریباً 8000 پودے لگائے جاسکتے ہیں جس کے لئے تقریباً 2 کلو گرام صحت مند اچھے اُگاوٴ والا بیج کافی ہوتا ہے۔ ٹینڈے کی فصل کو ابتدائی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بیج کو کاشت سے پہلے پھپھوند کش زہر لگائیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ
-
ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین
-
شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.