آئندہ مالی سال کے دوران زرعی شعبے کے لئے 13 کروڑ 45 لاکھ ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہوگا

زرعی شعبے کے لئے پانی کی وافر دستیابی سے آئندہ مالی سال کے دوران اس شعبے کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی

جمعہ 8 جولائی 2016 16:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) آئندہ مالی سال کے دوران زرعی شعبے کے لئے 13 کروڑ 45 لاکھ ایکڑ فٹ سے زائد پانی دستیاب ہوگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رواں سال کے دوران ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے زرعی ٹیوب ویلوں کے استعمال میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے تاہم شمسی توانائی کے استعمال اور آب پاشی کے نظام میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کر کے زرعی شعبے کی ترقی کے لئے ایک طویل مدتی حکمت عملی بھی اختیار کی جا رہی ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت متبادل توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جائے گا۔ زرعی شعبے کے لئے پانی کی وافر دستیابی سے آئندہ مالی سال کے دوران اس شعبے کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی

متعلقہ عنوان :