حکومت نے مون سون کے دوران ملک بھر میں دس کروڑ نولے لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کر دیا

جمعہ 8 جولائی 2016 16:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء)حکومت نے مون سون کے دوران ملک بھر میں دس کروڑ نولے لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

منصوبے کے تحت وز یر اعظم کے پانچ سالہ سرسبز پاکستان پروگرام کے تحت بھی ایک کروڑ چالیس لاکھ پودے لگائے جائیں گے ۔ منصوبے کے تحت پنجاب میں تیرہ کروڑ ، خیبر پختونخوا میں سترہ کروڑ ، سندھ میں بارہ کروڑ اور بلوچستان میں ستر لاکھ پودے لگائے جائیں گے ۔ آزاد کشمیر میں تیس لاکھ اور وفاق کے زیر انتظام علاقوں میں اکتالیس لاکھ پودے لگائے جائینگے ۔