مری میں عیدمنانے کے خواہشمند مرنے مارنے پرتل گئے ایک دوسرے پر جوتے مکے لاتوں کی بارش کر دی گئی

3ہزار کی گنجائش والے سیاحتی مقام پر45ہزار گاڑیاں آپہنچیں پولیس والے ٹریفک کیساتھ سیاحوں کا بلڈ پریشر بھی کنٹرول کرتے رہے، دھینگامشتی پرکئی سرپھرے گرفتارکرلیے گئے

جمعہ 8 جولائی 2016 16:14

مری (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) مری میں عیدمنانے کے خواہشمند مرنے مارنے پرتل گئے 3ہزار کی گنجائش والے سیاحتی مقام پر45ہزار گاڑیاں آپہنچیں،پولیس والے ٹریفک کیساتھ سیاحوں کا بلڈ پریشر بھی کنٹرول کرتے رہے، دھینگامشتی پرکئی سرپھرے گرفتارکرلیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹریفک کے درہم برہم نظام نے ملکہ کوہسار مری کے عاشقوں کو ایک دوسرے کا رقیب بنادیا،مری میں عید منانے کے خوا ہش مند مرنے مارنے پرتل گئے ، ایک دوسرے پر جوتے،مکے ،لاتیں اور سب چلا دئیے ۔آر پی او راولپنڈی کیمطابق مری سے صبح 9 سے رات 12 بجے تک 50658 گاڑیاں داخل ہوئیں صبح 9 سے رات 12 بجے تک مری سے 29876گاڑیاں باہر گئیں

متعلقہ عنوان :