وزیر اعظم نواز شریف اور اہل خانہ کو خصوصی طیارے کی فراہمی قابل مذمت ہے۔ نعیم الحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 8 جولائی 2016 16:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 جولائی 2016ء) :پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کو خصوصی طیارے کی فراہمی قابل مذمت قرار دی ہے ۔نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے میرٹ اور ڈسپلن کی دھجیاں اڑائی ہیں، ن لیگ نے مفت خوری اور فضول خرچی کے کلچر کو پروان چڑھایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چئیر مین پی آئی اے قومی ائیرلائن کے مفادات کا سودا کر رہے ہیں۔وطن واپسی پر اٹھنے والے اخراجات وزیر اعظم سے وصول کیے جائیں کیونکہ قوم کے خرچ سے شاہانہ اخراجات کسی طور قبول نہیں۔خیال رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور اہل خانہ کی لندن سے وطن واپسی کے لیے قومی ائیر لائن کا خصوصی طیارہ بھجوایا جائے گا جسے پاکستان تحریک انصاف نے قابل مذمت قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :