وہاڑی سی ٹی ڈی اور پولیس کامشترکہ آپریشن مشتبہ افراد گرفتار

چھاپے کالعدم تنظیموں کے چندہ اکٹھا کرنے کی اطلاعات پر مارے گئے

جمعہ 8 جولائی 2016 16:05

وہاڑی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) وہاڑی میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 26 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی اور پولیس نے وہاڑی سرکل میں مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے مختلف ہوٹلوں اور سرائے خانوں پر چھاپے مارے سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق چھاپے کالعدم تنظیموں کے چندہ اکٹھا کرنے کی اطلاعات پر مارے گئے۔آپریشن کے دوران26مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن سے تفتیش شروع کر دی گئی

متعلقہ عنوان :