وفاقی پولیس نے شہر میں ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاوٴن کرتے ہوئے سیکڑوں موٹرسائیکلیں ضبط کرلیں

جمعہ 8 جولائی 2016 16:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) وفاقی پولیس نے شہر میں ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاوٴن کرتے ہوئے سیکڑوں موٹرسائیکلیں ضبط کرلیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق پولیس نے عیدالفطر کے موقع پر موٹرسائیکل کی ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاوٴن کیا اور ون ویلنگ کرنے والے افراد کی موٹرسائیکلیں ضبط کرلیں۔ پولیس کے مطابق شہر میں قانون کی خلاف ورزی اور ون ویلنگ پر 600 سے زائد موٹرسائیکلیں ضبط کرلی گئی ہیں متعدد افراد کے چالان کیے گئے ہیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ عید کے موقع پر شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور قوانین پر عملدرآمد کیلئے 400 سے زائد افسران و اہلکار خصوصی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔

متعلقہ عنوان :