پاکپتن، چوری کی چار وارداتوں میں لاکھوں روپے کا سامان چرا لیا گیا

جمعہ 8 جولائی 2016 15:59

پاکپتن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) چوری کی چار وارداتوں میں لاکھوں روپے کا سامان چرا لیا گیا۔ پہلی واردات میں چار چورمحلہ پیر کریاں کے محمد اسلم کے گھر میں اس وقت داخل ہوئے جب اس کی بیوی گھر میں اکیلی تھی اور سیف کو توڑ کر تین لاکھ روپے مالیت کا د س توے کی طلائی بالیاں چرا کر لے گئے۔

(جاری ہے)

دوسری واردات میں دس مسلح ملزموں جہاں زیب وغیرہ چک فرید پور ڈوگراں کے دوکاندار خالد جاوید کی دوکان پر آئے اور اس کو تشد د کا نشانہ بنا کر71000 روپے مالیت کی نقدی موبائل فون چرا کر لے گئے۔

تیسری واردات میں سات چوروں نے چک78-D کے محمد یسین کی ڈھاری تین لاکھ روپے مالیت دو بھینس ایک گھڑاپ چرا کر لے گئے۔ چوتھی واردات میں تین چوروں نے بائی پاس قبولہ کے غلام فرید کے گھر سے 18000 روپے مالیت کی بکری چرا کر لے گئے۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :