چیچہ وطنی،لڑکیوں کے راستہ میں کھڑے ہونے سے منع کرنے پر مسلح افراد کی فائرنگ ،نوجوان جاں بحق

جمعہ 8 جولائی 2016 15:59

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) لڑکیوں کے راستہ میں کھڑے ہونے سے منع کرنے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق گاوٴں1،چودہ ایل میں منج برادری کے محمد وسیم نے جٹ برادری کے نوجوانوں کو لڑکیوں کی گزرگاہ پر کھڑا ہونے سے منع کیا جس پر ان میں تلخ کلامی ہوگئی تاہم مقامی لوگوں نے بیچ بچاوٴ کرادیا،مقتول رات کے وقت نماز عشا کی ادائیگی کیلئے قریبی مسجد جارہا تھا کہ ملزم فریق کے مسلح افراد ظہور،ناظم،قیصراوریحییٰ نے اسے گھیر کر تشدد شروع کردیا اور اسی دوران اسلحہ سے فائرنگ کردی جس سے محمد وسیم منج گولیاں لگنے سے شدیدزخمی ہوگیا اور طبی امداد سے قبل ہی چل بسا، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس کسووال نے نامزد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے تاہم کوئی ملزم تاحال گرفتار نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :