نصیر آباد ،سیاہ کاری کے الزام میں خاتون سمیت دو افراد قتل کردیئے گئے

جمعہ 8 جولائی 2016 15:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) نصیر آباد میں سیاہ کاری کے الزام میں خاتون سمیت دو افراد قتل کردیے گئے ،تفصیلات کے مطابق بدھ کو نصیرآبا د کے علاقے گوٹھ محمد ابراہیم میں سیاہ کاری کے الزام میں شوہر نے خاتون اور اسکے مبینہ آشناء کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ۔ملزم کی تلاش شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :