کوہلو ،پہاڑ سے گرکر معمر شخص جاں بحق ہو گیا

جمعہ 8 جولائی 2016 15:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) کوہلو میں پہاڑ سے گرکر معمر شخص جاں بحق ہو گیا ۔لیویز ذرائع کے مطابق بدھ کو کو ہلو کے علاقے گرسنی سے لیو یز کو ایک معمر شخص کی لاش ملی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی شنا خت 60 سا لہ سید محمد کے نا م سے ہوئی جو افغا نستان کا رہا ئشی بتا یا جا تا ہے ،ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص پہاڑ سے گر کر جاں بحق ہو ا ہے ۔

(جاری ہے)

لیویز نے قانو نی کاروائی کے بعد لاش کو سر د خانے منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :