ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور کیخلاف ایس ایچ او پر حملہ کرنے سمیت ملزمان کو زبردستی چھڑانے کا مقدمہ درج

جمعہ 8 جولائی 2016 15:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) پنجگور میں ڈسٹرکٹ چیئرمین اور پولیس ایس ایچ او کے درمیان ہاتھا پائی،ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور کے خلاف ایس ایچ او پر حملہ کرنے سمیت ملزمان کو زبردستی چھڑرانے کا مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق پنجگو ر میں ڈسٹرکٹ چےئر مین پنجگور عبدالما لک بلوچ اور پولیس تھا نہ کے ایس ایچ او گل حسن کے درمیان قید ی چھڑانے پر جھگڑا ہوگیا اور بات ہا تھا پا ئی تک جا پہنچی ،جس پر ایس ایچ او تھانہ نے ڈسٹر کٹ چےئر مین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او پنجگور تھانہ گل حسن نے موقف اختیار کیا ہے کہ عبدالما لک بلوچ تھانے میں زیر حراست ایف آئی ار شدہ ملزمان کو زبردستی چھڑا کر لے گئے ،ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور میں چور ڈاکوں کی سرپرستی کررہے ہیں ملزمان کے خلاف ایف آئی ار درج تھی اور پولیس نے انہیں گھر سے گرفتار کیا تھا تاہم ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور عبدالمالک بلوچ انہیں زبردستی تھانے سے چھڑا کر لے گئے اورہاتھ پائی بھی کی جس پر انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ چےئر مین پنجگو ر عبدالما لک بلوچ نے واقع پر موقف دینے سے گریز کیا۔

متعلقہ عنوان :