ڈیرہ اللہ یار ،ایک شخص کی لاش برآمد

جمعہ 8 جولائی 2016 15:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) ڈیرہ اللہ یار کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ۔تفصیلا ت کے مطابق جمعرا ت کو پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کی حدود میں واقع کھوسہ پٹرول پمپ کے قر یب سے ایک شخص کی تشد د زدہ لاش ملی جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے لاش کو ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 18 سالہ خدا بخش ولد گل حسن کے نا م سے ہوئی ۔

(جاری ہے)

پولیس نے لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثا ء کے حوالے کردی جبکہ نامعلو م افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقا ت شروع کر دیں ۔

متعلقہ عنوان :