بلوچستان ،مختلف علاقوں میں فائرنگ و حادثات میں 13افراد جاں بحق، چار زخمی ہوئے
جمعہ 8 جولائی 2016 15:49
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور حادثات کے واقعات نے تیرہ افراد کی جانیں لے لیں جبکہ چار افراد زخمی بھی ہوئے ، لیویز کے مطابق جمعرات کو آواران کی تحصیل جھاو کے نواحی گاوں پیلارمیں مسلح افراد نے نماز کی ادائیگی کے بعد اپنے گھر جا نے والے چار افراد آدم ،فاروق،علی شیر اور سراج کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ،جو آپس میں رشتہ دار بتائے جاتے ہیں ،مستونگ کے نواحی علاقے پڑنگ آباد کے جنگل سے لیویز کی لیڈی کانسٹیبل آمنہ بی بی اور اسکے شوہر میر محمد کی لاشیں بر آمد ہوئیں دونوں افراد کو انکے داماد نے فائر نگ کر کے قتل کیا تھا ،لیویز حکام کے مطابق دوہرے قتل کی وجہ گھریلو ناچاکی ہے، پشین کے علاقے گنگل زئی میں دو گروہوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ، ژوب کی کلی تورا درگاہ میں دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ، لورالائی کے علاقے تنگ چین کے مقام پر کار اور ویگن کے درمیاں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ،پشین کے شیخ فرید روڈ پر ٹریکٹر نے موٹرسائیکل کو ٹکرمار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ،نواں کلی کے علاقے زرغون آباد میں پولیس تھانے کے قریب ایک کار بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں اٹھارہ سالہ نوجوان عزیز الرحمن موقعع پر جاں بحق ہوگی۔
(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.