کراچی میں پولیس کی نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں، 22 غیر ملکی گرفتار تفتیش شروع

جمعہ 8 جولائی 2016 15:48

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) پولیس نے اورنگی ٹاوٴن کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 22 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

اطلاعا ت کے مطابق کراچی پولیس نے اورنگی ٹاوٴن کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانون طور پر مقیم 22 غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ایس پی اورنگی علی آصف کے مطابق غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی نیشنل ایکشن پلان کے تحت عمل میں لائی گئی ہے اور گرفتار کئے گئے غیر قانونی تارکین وطن میں بنگالی برمی اورافغان شہری شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :