ضلع آواران میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں چار افراد جاں بحق

جمعہ 8 جولائی 2016 15:46

آواران (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) ضلع آواران میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں آواران میں انتظامیہ کے مطابق ان افراد کو قتل کرنے کا واقعہ ضلع کی تحصیل جھاوٴ کے علاقے پیلار میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

حملے کا نشانہ بننے والے لوگ کورک کے علاقے میں عید کی نماز پڑھنے گئے تھے جہاں سے واپس آتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے ان پر حملہ کیا حملے کے نتیجے میں چاروں افراد جاں بحق ہوگئے انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ حملہ آور موٹر سائیکل سواروں پر تھے جو حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ذرائع نے بتایا کہ ہلاک کیے جانے والے افراد ضلع آواران میں حکومت کے حامی ایک اہم قبائلی رہنما کے حمایتی تھے۔

چاروں افراد کو جاں بحق کرنے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :