بیرونی ایجنڈے پرعمل پیرا ملک دشمن عناصر کو کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دیں گے ،میجر جنرل شیر افگن

ایف سی کے حوصلے پہاڑوں سے بلند ہیں بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنا کر رہیں گے ،آئی جی ایف سی بلوچستان

جمعہ 8 جولائی 2016 15:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن نے کہا ہے کہ بیرونی ایجنڈے پرعمل پیرا ملک دشمن عناصر کو کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دیں گے ، ایف سی کے حوصلے پہاڑوں سے بلند ہیں بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنا کر رہیں گئے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے عید کے پہلے روز سبی کے علاقو ں سنگان ،با برکچھ ، لہڑی اور عید کے دوسرے روز آواران ،وڈھ اور بسیمہ کے دورے کے موقع پر قبائلی عمائدین سے گفتگو میں کہی ،آئی جی ایف سی نے کہا کہ عوام کا سیکورٹی فورسز پر بھرپور اعتماد ہی ہماری کامیابی ہے ،بیرونی ایجنڈے پرعمل پیرا ملک دشمن عناصر کو کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دیں گے ، اس سے قبل آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن نے عید کے پہلے اور دوسرے روز بلوچستا ن کے علاقوں سبی ، سنگان ،با برکچھ ، لہڑی آواران ،وڈھ اور بسیمہ کے دورے کیے اور وہاں تعینات ایف سی کے جوانوں سے عید ملی، آئی جی ایف سی نے صوبے میں قیام امن کے لئے ایف سی کے جوانوں کے عزم وحوصلے کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :