Live Updates

عمران خان کا ہر قدم جمہوریت کے خلاف ہوتا ہے ،تحریک بری طرح ناکام ہوگی ‘ رانا بابر حسین

عمران خان ا پنی جماعت میں شفاف انتخاب تو کرانہیں سکے وہ ملک کیا چلائیں گے ‘ پارلیمانی سیکرٹری خزانہ

جمعہ 8 جولائی 2016 15:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ عمران خان نے عید الفطر کے روز جس تحریک کا اعلان کیا ہے وہ بری طرح ناکام ہوگی ،ان کا ہر قدم جمہوریت کے خلاف ہوتا ہے ،ملک کی ترقی کا سفر جاری ہے ،تحریک اس میں رکاوٹ نہ بنیں ،ناکامی عمران خان کا مقدر بن چکی ہے ، عوام نے عمران خان کے خلاف فیصلہ سنادیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان ایک بار پھر ناکام ہوگئے اور اب وہ ناکام کپتان کہلائیں گے ،عمران خان نے ہمیشہ بڑے دعوے کئے مگر ان کے دعوے سچ ثابت نہ ہوئے ،عوام مسلم لیگ (ن)کے ساتھ ہیں اور تحریک انصاف کی حکومت مخالف مہم شروع میں ہی ناکام ہوگئی ہے ،عوام نے عام انتخاب میں مسلم لیگ (ن)کو ووٹ دئیے عوام جانتے ہیں کہ مسلم لیگ ن ہی ان کے مسائل کا حل تلاش کرے گی ،عوام کے مسائل ایک ایک کرکے حل کررہے ہیں جبکہ عمران خان انتشار پھیلا رہے ہیں تاکہ ترقی کا سفر رک جائے ۔انہوں نے کہاکہ عوام کو علم ہے کہ عمران خان ملک کی ترقی نہیں چاہتے اس لئے وہ عمران خان کاساتھ نہیں دے رہے ،عمران خان ا پنی جماعت میں شفاف انتخاب تو کرانہیں سکے وہ ملک کیا چلائیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :