Live Updates

کر پشن کیخلاف تحر یک انصاف کی تحر یک قومی آواز بن چکی ہے ‘ چوہدری محمدسرور

(ن) لیگ کا احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا سیاسی خودکشی کے مترادف ہوگا ‘ رہنما پی ٹی آئی

جمعہ 8 جولائی 2016 15:38

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن کیخلاف تحر یک انصاف کی تحر یک قومی آواز بن چکی ہے (ن) لیگ کا احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا سیاسی خودکشی کے مترادف ہوگا ، کر پشن کا حساب مانگنا کوئی جرم نہیں ملک میں شفاف احتساب لازم ہے،اپوزیشن جماعتیں متحد ہے حکمرانوں کو احتساب سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں بچا سکتی،تحر یک انصاف ملک میں ایسی تبدیلی لیکر آئیگی جہاں غر یب سمیت ہر کسی کو مکمل انصاف ملے گا اور لوٹ مار کر نیوالے جیلوں میں ہوں گے ۔

جمعہ کے روز گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ نااہل حکمران اپنے ناکامیوں کی وجہ سے ملک میں لوٹ مار کا ریکارڈ قائم کر رہے ہیں جسکے خلاف آج تحر یک انصاف سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتیں متحد ہو چکیں ہیں اور ہر کوئی حکمرانوں سے انکی کرپشن اور لوٹ مار کا حساب مانگ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو ایک بات سمجھ لینی چاہیے کہ انکے پاس احتساب کے سواکوئی آپشن نہیں اور اگر وہ احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالیں گے تو وہ اپنی سیاسی خودکشی کو دعوت دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں عوام کو مہنگائی ‘بے روزگاری ‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت جتنے بھی مسائل کا سامنا ہے انکی بنیادی وجہ ملک میں کر پشن اور لوٹ مار ہے اور اگر ملک سے کر پشن اور لوٹ مار ختم ہو جائیگی تو بہت سے مسائل کو حل کر نے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اپوزیشن جماعتیں متحد ہو چکی ہیں اس لیے حکمرانوں کو اپنی کر پشن اور لوٹ مار کا ہر صورت حساب دینا ہی پڑیگا اسکے سوا انکے پاس اور کوئی راستہ باقی نہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :