ساہیوال‘ کنعان پارک میں جھولا گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت50سے زائد افراد زخمی

زخمیوں میں سے 3کی حالت تشویش ناک ‘جھولے کامالک گرفتار ‘مقدمہ درج

جمعہ 8 جولائی 2016 15:08

ساہیوال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) کنعان پارک میں ہوائی بیرہ (جھولا) گرنے سے 50سے زائد افراد زخمی ہو گئے جن میں نوجوان لڑکے بچے اور خواتین شامل ہیں زخمیوں میں تین کی حالت تشویش ناک اور ایک لڑکی کو لاہور ریفر کر دیا ہے اور جھولے کے مالک کو گرفتار کر کے اُس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ڈی سی او ساہیوال چوہدری آصف اقبال نے بتایا کے اُس نے کسی بھی پارک میں جھولے لگانے کی اجازت نہیں دی ہے یہ جھولا کیسے لگا اُس کی تحیقات جاری ہے عینی شاہدین کے مطابق کعنان پارک میں لگائے جانے والا جھولا جس میں ہوائی بیرہ کشتی نماء جھولا جس میں پچاس سے زاہد افراد سوار تھے جب اُسے چلایا گیا تو یہ ابھی پندرہ فٹ کی بلندی پر ہی گیا تھا کے اوور لوڈنگ کی وجہ سے جھولا درمیان سے ٹوٹ کر زمین پر گر پڑا اور اس میں سوار تمام افراد زمین پر گر پڑے اور جھولا بھی اُن کے اُوپر آن پڑا جس سے تمام افراد زخمی ہو گئے حادثے کے فورا بعد پارک میں موجود سیکڑوں افراد موقع پر جمع ہو گئے اور جھولے کے مالک کو پکڑ کر تشدد کیا اور بعد میں پولیس کے حوالے کر دیا اطلاع ملنے کے باوجود ریسکیو عملہ تاخیر سے پہنچا جس کی وجہ سے پارک میں موجود لوگوں نے زخمیوں کو موٹر سائیکل اور رکشوں پر سوار کر کے ہسپتال پہنچایا گیا جب کے بعد میں آنے والی ایمبولیسو ں کے ذریعے بھی زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا اس حادثے میں زخمی ہونے والوں میں کنزہ،عظمی، سوبیہ اسلم ،علی حسن ،راجہ ،زبیر،نسیم، علی شاہ، شرجیل، رخسانہ، رشید،حسنین،ثانیہ، علی حسنین،ذیشان، اشرف،فرحان ،علی رضا،ندیم،شاہد علی،عبدالرحمان،عظیم ،عرفان،بلال،حسن،اسد،عصمت،عابد،اُسامہ، عدنان، وحید،سبحان ،عدنان،عاشق حسین،فرحان وغیرہ شامل ہیں پو لیس نے جھولے کے مالک سمیت پانچ افراد جن میں عارف وغیرہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :