ڈولفن فورس کی فوری انوکھی سزا… تیز موٹر سائیکل چلانے پر2نوجوانوں کو پکڑ کرمرغا بنا دیا

جمعہ 8 جولائی 2016 15:06

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) لاہور کی کینال روڈپر موٹر سائیکل پر کرتب دکھانے والے اور تیز موٹر سائیکل چلانے والے دونوجوانوں کو ڈولفن فورس کے جوانوں نے پکڑ کر پہلے مرغا پھراٹھک بیٹھک کروائی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جناح ہسپتال کے ارد گرد گشت کرنے والے ڈولفن فورس کے جوانوں نے کینال روڈ پرموٹرسائیکل پرکرتب دکھا نے والے دو نوجوانوں کو پکڑ انوکھی سزادیڈالی اور دونوں کو موٹر سائیکل سے اتار کر نہر کنارے کھڑا کر کیڈولفن اہلکاروں نے پہلے مرغابنایا اوربعد میں اٹھک بیٹھک بھی کروائی اور ان سے توبہ بھی کروائی کہ آئندہ وہ موٹرسائیکل آرام سے چلائیں گے نوجوانوں کو سزادینے کے بعد ڈولفن فورس کے ا ہلکاروں نے جوانوں کوچھوڑدیا۔

متعلقہ عنوان :