طاہر القادری (اتوار)لال حویلی میں شیخ رشید کے ہمراہ اہم خطاب کریں گے

جمعہ 8 جولائی 2016 14:41

طاہر القادری (اتوار)لال حویلی میں شیخ رشید کے ہمراہ اہم خطاب کریں گے

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری اتوار کو راولپنڈی کے دورے پر جائیں گے جہاں وہ لال حویلی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے ہمراہ خطاب کریں گے جس میں وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کیس میں نمایاں پیش رفت نہ ہونے کے معاملے پر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق علامہ طاہر القادری جو گزشتہ ماہ کینیڈا سے لاہور آئے تھے اور لاہور میں ایک احتجاجی دھرنے سے خطاب کے بعد اپنی رہائش گاہ پر اعتکاف میں بیٹھ گئے تھے اب عید کے بعد انہوں نے سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اتوار کو راولپنڈی جائیں گے جہاں وہ لال حویلی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے ملاقات کریں گے اور دونوں پارٹیوں کے کارکنوں سے ان کا اہم خطاب ہوگا۔

متعلقہ عنوان :