بغداد : خود کش حملوں اور فائرنگ میں 35 افراد جاں بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 8 جولائی 2016 13:59

بغداد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 جولائی 2016ء) : بغداد میں خود کش حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 35 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں مارٹر حملوں، خود کش دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 35 افراد جاں بحق ہوئے۔

(جاری ہے)

فائرنگ اور حملوں کے واقعات میں 60 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی بغداد دہشتگردی کا نشانہ بنا جس میں قریباً 209 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :