ڈیرہ اسماعیل خان ‘ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق

جمعہ 8 جولائی 2016 13:13

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ گزشتہ روز فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ایڈوکیٹ شاہد عباس شیرازی کو سپرد خاک کردیاگیا، ادھر مجلس وحدت مسلمین نے کی جانب سے واقعہ کیخلاف احتجاج جارہی ہے۔پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے خیرآباد قبرستان کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو ٹارگٹ کرکے قتل کیاگیا ہے۔ ادھر انتظامیہ نے شہرمیں قیام امن کے لئے حساس مقامات پر فوج کو تعینات کردیاگیا ہے،جبکہ پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے شہر میں گشت شروع کردیا ہے۔دوسری جانب گزشتہ روز قتل ہونے والے ایڈوکیٹ شاہد عباس شیرازی کو آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیاگیا، جبکہ ایم ڈبلوایم کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کے خلاف مرکزی امام بارگاہ کوٹلی امام حسین کے سامنے احتجاجی دھرنارہی ہے۔ جس کے باعث اطراف کی تمام سڑکوں کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :