Live Updates

عید الفطر کے دوسرے دن روٹھی بیوی کو منا نے کیلئے سسرال آنے والے نے بیوی اور سا لے کو خنجر ما کر قتل کر دیا

بیچ بچا ؤ کے لیے آنے وا لی 2خواتین بھی زخمی

جمعہ 8 جولائی 2016 13:06

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) عید الفطر کے دوسرے دن روٹھی بیوی کو منا نے کے لیے سسرال آنے والے نے بیوی اور سا لے کو خنجر ما کر قتل کر دیا بیچ بچا ؤ کے لیے آنے وا لی 2خواتین بھی زخمی تفصیلات کے مطا بق ملزم شکیل کی بیوی 40سا لہ یا سمین ناراض ہو اپنے میکے آئی ہو ئی تھی ملزم عید کے دوسرے دن اسے منا نے کے لیے سسرال آیا اور معمولی بات پر پھر جھگڑا ہو گیا ملزم نے طیش میں آکر بیوی پر خنجر سے وار شروع کر دیے ملزم کا 34سا لہ برادر نسبتی عمران اپنی بہن کو بچا نے کے لیے آگے بڑ ھا تو ملزم نے اس پر بھی خنجر کے وار کر دیے جس سے دو نوں موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گئے اس دوران گھر میں موجود 2خواتین اگے بڑھی تو ملام نے انہیں بھی زخمی کر دیا اور خود موقعہ سے فرار ہو گیا پو لیس مر نے والوں کی نعشیں پو سٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوا لے کر دی جبکہ زخمی خواتین کو الا ئیڈ ہسپتال دا خل کروا دیا گیا ۔

Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :