وزیراعظم کے علاج کے غرض سے لندن میں قیام باعث وزیراعظم کا کیمپ آفس لندن منتقل ہوگیا تھا ‘انکی وطن واپسی کے کیمپ آفس پاکستان واپس آجائے گا ‘معمول کی فلائٹس میں اتنی نشستیں موجود نہ ہونے باعث وزیراعظم اور ان کے عملے کو لینے کیلئے خصوصی طیارہ لندن بھجوایا جارہا ہے‘ ترجمان قومی ایئر لائن

جمعہ 8 جولائی 2016 13:05

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) پی آئی اے کے ترجمان نے وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے لئے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ لندن بھجوانے سے متعلق میڈیا کی اطلاعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں ہارٹ سرجری ہوئی تھی اور اب ان کی صحت بہتر ہوئی ہے اور وہ وطن واپس آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم کے علاج کے غرض سے لندن میں قیام کے باعث وزیراعظم کا کیمپ آفس پاکستان سے لندن منتقل ہوگیا تھا اور اب ان کی وطن واپسی کے بعد وزیراعظم کا کیمپ آفس پاکستان واپس آجائے گا اور معمول کی فلائٹس میں اتنی نشستیں موجود نہیں تھیں اس لئے وزیراعظم اور ان کے عملے کو لینے کے لئے خصوصی طیارہ لندن بھجوایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :