کراچی: بلدیہ اور اورنگی ٹاؤن سے افغانیوں سمیت 33 غیر ملکی گرفتار

جمعہ 8 جولائی 2016 12:48

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) کراچی کے علاقوں بلدیہ اور اورنگی ٹاؤن سے پولیس نے افغانیوں سمیت 33 غیر ملکی گرفتار کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس پی بلدیہ آصف رزاق کے مطابق بلدیہ ٹاون کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاون کیا گیا جس کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 11 افغان باشندے گرفتار کرلئے گئے۔اْدھر اورنگی ٹاون میں بھی پولیس نے کارروائی کی ہے جس کے دوران افغانیوں سے 33 غیر ملکی دھر لئے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائیاں اعلیٰ پولیس حکام کی ہدایت پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت کی گئی۔ تمام گرفتار افراد کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :