سعودی خود کش حملے، حملہ آور کا تعلق بھارت سے ہے۔ ابتدائی تحقیقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 8 جولائی 2016 12:27

سعودی خود کش حملے، حملہ آور کا تعلق بھارت سے ہے۔ ابتدائی تحقیقات

سعودی عرب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 جولائی 2016ء) :سعودی عرب میں ہونے والے خود کش دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ابتدائی تحقیقات نے سعودی خود کش حملوں کو ایک نیا موڑ دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ابتدائی تحقیقا ت میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سعودی عرب خود کش حملوں میں پاکستانی ڈرائیور ملوث ہونے کی بجائے بھارت سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ملوث ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خود کش حملہ آور کا نام فیاض کاغذی ہے جس کا تعلق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع بیڑ سے ہے۔خیال رہے کہ سعودی شہر قطیف میں دو خود کش دھماکے ہوئے جس کے بعد مسجد نبویﷺ کے قریب پولیس چوکی پر بھی ایک دھماکہ ہوا۔ دھماکوں کے حوالے سے سعودی حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :