ملتان‘عید پر سیر کیلئے جانے والے دوستوں کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث کنویں میں جاگری‘ 4 افراد زخمی

جمعہ 8 جولائی 2016 11:57

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) ملتان میں ڈبل پھاٹک چوک کے قریب تیز رفتار کار کنویں میں گرگئی، کار میں سوار چاروں افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچادیا گیا۔

(جاری ہے)

ملتان کے رہائشی 4 دوست گاڑی میں عید کے موقع پر سیر وتفریح پر جارہے تھے کی ڈبل پھاٹک چوک پہنچنے پر کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوگئی اور گہرے کنویں میں جاگری اور جس سے کار میں سوار 4 افراد شیدید زخمی ہوگئے، علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کار میں سوار افراد کو نکال کر فوری طور نشتر اسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکڑز کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کی حالت خطرے میں ہے اور انہیں بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :