پیپلزپارٹی کے رہنماوٴں پرقائم مقدمات سپریم کورٹ نے ختم کئے ہیں‘اپوزیشن نے حکومت پر کوئی الزام تراشی نہیں کی،وزیراعظم کے خاندان کے لوگوں نے خود پانامالیکس کے حوالے سے انکشافات کئے اور اسے متنازع بنایا‘پانامالیکس کسی پر ذاتی حملہ نہیں،وزیر اعظم خود کو احتساب کیلئے پیش کریں

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی سکھر میں میڈیا سے بات چیت

جمعہ 8 جولائی 2016 11:56

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنماوٴں پرقائم مقدمات سپریم کورٹ نے ختم کئے ہیں‘اپوزیشن نے حکومت پر کوئی الزام تراشی نہیں کی،وزیراعظم کے خاندان کے لوگوں نے خود پانامالیکس کے حوالے سے انکشافات کئے اور اسے متنازع بنایا‘پانامالیکس کسی پر ذاتی حملہ نہیں،وزیر اعظم خود کو احتساب کیلئے پیش کریں۔

وہ عید کے دوسرے ر وز سکھر میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن نے حکومت پر کوئی الزام تراشی نہیں کی،وزیراعظم کے خاندان کے لوگوں نے خود پانامالیکس کے حوالے سے انکشافات کئے اور اسے متنازع بنایا۔ انکا کہنا ہے کہ میاں صاحب نے کہا کہ احتساب کے لئے حاضر ہوں، لیکن اب پیپلز پارٹی سے متعلق سوئس اور سرے محل کے معاملات اٹھائے جا رہے ہیں۔ادھر اپوزیشن لیڈر نے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو متنبہ کیا کہ اگر وہ ہر بات پر ردعمل دینگے تو پھنس جائیں گے۔ انکا کہنا ہے کہ آج بھی ن لیگ کی حکومت ہے اور 90 میں بھی تھی، جو چاہیں کارروائی کریں، جب بلاول بھٹو ایم این اے بنیں گے تو اپنے اثاثے بھی ظاہر کردینگے۔