وزیراعظم نواز شریف کیلئے آنے والے وقتوں میں مشکلات ہیں‘ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں اچھے تعلقات ہونے چاہئیں
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی لندن کے فائیو سٹار ہوٹل میں عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو
جمعہ 8 جولائی 2016 11:54
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے لئے آنے والے وقتوں میں مشکلات ہیں‘ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں اچھے تعلقات ہونے چاہئیں۔ انہوں نے یہ بات لندن کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر سابق وزیر داخلہ رحمن ملک اور برطانیہ میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
بلاول بھٹو نے کہا کہ رمضان المبارک کے درمیان دہشت گردی کے کافی واقعات ہوئے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے کئی پہلوؤں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ وزیراعظم نواز شریف کے لئے مشکلات میں اضافہ ہوگا۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مستقبل میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں تعلقات اچھے ہونے چاہئیں۔ بلاول بھٹو نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جامع مسجد کی بجائے فائیو سٹار ہوٹل میں عید کی نماز ادا کی تاہم میڈیا کی اطلاعات میں یہ نہیں بتایا گیا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے لندن میں کہاں عید کی نماز ادا کی۔ وہ بلاول بھٹو کے ہمراہ عید کی نماز پڑھتے ہوئے ٹی وی چینلز پر نظر نہیں آئے۔ (ن غ)مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.