تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا20 جولائی کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان
پانامالیکس کی تحقیقات پر پیچھے نہیں ہٹیں گے ‘جب تک وزیراعظم کا احتساب نہیں ہوگا،تحریک جاری رہے گی‘وزیراعظم کو غلط فہمی ہے کہ ملک میں جمہوریت ہے‘ملک میں بادشاہت ہے‘حکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے نیا تنظیمی ڈھانچہ بنارہے ہیں“ عمران خان
جمعہ 8 جولائی 2016 11:53
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بیس جولائی کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامالیکس کی تحقیقات کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے اور جب تک وزیراعظم کا احتساب نہیں ہوگا،تحریک جاری رہے گی۔لاہور میں چیئرمین سیکرٹریٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کاکہنا تھا کہسب سے پہلے وہ اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں، پاناما لیکس پر وزیراعظم کی کرپشن واضح ہوچکی ہے، اگر وزیر اعظم کا احتساب نہیں ہوگا، تو کسی چور اور ڈاکو کا بھی احتساب نہیں ہوپائے گا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سربراہ نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری اور کرپشن نے پہنچایا ہے، جبکہ وزیراعظم کو غلط فہمی ہے کہ ملک میں جمہوریت ہے، بلکہ ملک میں بادشاہت ہے۔(جاری ہے)
انکا کہنا ہے کہ حکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے نیا تنظیمی ڈھانچہ بنارہے ہیں۔ادھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ خیبر پختونخوا میں فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کردی ہے۔
انکا کہنا ہے کہ مدارس کے بیس ہزار طلباء کو قومی دھارے میں لانے کی ضرورت ہے، جبکہ مدارس کو پیسہ دینے کا معاملہ کے پی کے حکومت کا ہے، جس پر وہ خود جواب دیں گے۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو سے قبل لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماوٴں کا اجلاس ہوا۔ جس میں انہوں نے سیالکوٹ جلسے اور لاہور میں ممکنہ احتجاج کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
-
مصدق ملک سے یو ای اے کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
ْترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کی وزیر دفاع سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائیگی ، اعظم نذیر تارڑ
-
وزیراعظم کی لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
-
پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
-
راولپنڈی ، خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
-
عدالت میں اضافی دیواریں کھڑی کر دیں، اوپن کوٹ والا ماحول نہیں لگ رہا،عمران خان کا جج سے مکالمہ
-
احتساب عدالت نے عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کا اینڈسکوپی ٹیسٹ 2روزمیں کرانے کا حکم
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.