لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

مردان سے طوفانی بارشوں کئی گھروں کی دیواریں اور چھتیں گرگئیں4افرادہلاک‘6زخمی ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 7 جولائی 2016 17:23

لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

لاہور (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔7جولائی۔2016ء) لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے اور عیدکی چھٹیوں کا لطف دوبالا ہوگیا ہے۔ بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ابر رحمت برسا اور کھل کر برسا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ لاہور کے علاوہ فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیزبارش ہوئی۔

بارش کی وجہ لاہور سمیت دیگر علاقوں میں کئی فیڈر ٹرپ ہوگئے جس سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ چند دن تک جاری رہے گا ۔ کراچی کے ساحل پر دفعہ144نافذ ہونے کے باعث شہری بلوچستان کے ساحل پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ مردان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں4 افراد ہلاک اور6 زخمی ہو گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے بتایا ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ہونے والی طوفانی بارش کے نتیجے میں متعدد مکانات کی چھتیں گر گئیں اور دیواریں منہدم ہو گئیں۔طوفانی بارش کے نتیجے میں ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی کے علاقے شیر گڑھ اور پیر سیدی میں4 افراد ہلاک اور6 زخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :