شہرہ آفاق فٹبالر لیونل میسی کو ٹیکس فراڈ کیس میں 21 ماہ قید کی سزا

بدھ 6 جولائی 2016 18:05

شہرہ آفاق فٹبالر لیونل میسی کو ٹیکس فراڈ کیس میں 21 ماہ قید کی سزا

میڈرڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6جولائی ۔2016ء ) ارجنٹائن اور بارسلونا کے شہرہ آفاق فٹ بالر لیونل میسی اور ان کے والد کو ٹیکس فراڈ کیس میں 21 ماہ قید کی سزا سمیت 20لاکھ یورو جرمانہ عائدکر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپین کی ایک عدالت نے سٹار فٹ بالر لیونل میسی اور ان کے والد جارج میسی کو ٹیکس فراڈ کیس میں 21 ماہ قید کی سزا سنانے کے ساتھ ساتھ میسی پر 20 لاکھ یورو اور ان کے والد پر 15 لاکھ یورو کا جرمانہ بھی عائد کیا ، میسی اور ان کے والد سزا کے خلاف سپین کی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرسکتے ہیں۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ میسی اور ا ن کے والد جیل جانے سے بچ جائیں گے کیوں کہ ہسپانوی نظام قانون کے تحت دو سال سے کم مدت کی جیل کی سزا کو اچھے چال چلن کی جانچ پڑتال کے نظام کے تحت مکمل کیا جا سکتا ہے ۔واضح رہے کہ 5 بارکے فیفا پلیئرآف دی ایئر سپرسٹار فٹ بالر لیونل میسی اوران کے والد کے خلاف سپین میں ٹیکس فراڈ کے الزام میں مقدمہ چل رہا تھا جہاں ان پر الزام تھا کہ انہوں نے 2007 ء اور 2009ء میں ٹیکس بچانے کے لئے اپنی آمدنی کم ظاہر کی تھی۔

شہرہ آفاق فٹبالر لیونل میسی کو ٹیکس فراڈ کیس میں 21 ماہ قید کی سزا