مہاجرین کے کوٹے پر ہنگری میں ریفرنڈم دو اکتوبر کو ہو گا

منگل 5 جولائی 2016 22:00

بڈ ھا پسٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جولائی ۔2016ء)ہنگری کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین کی مہاجرین کی آبادکاری کے منصوبے پر عوامی ریفرنڈم رواں برس دو اکتوبر کو ہو گا۔

(جاری ہے)

ہنگری کے صدر ڑانوس ایڈر کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق وزیراعظم وکٹور اوربان کی پیش کردہ ریفرنڈم کی تجویز کی صدر نے منظوری دے دی ہے۔