پیرس حملوں میں صالح عبدالسلام کا کردار کلیدی ہے: محمد عبرینی کا بیان

منگل 5 جولائی 2016 21:59

بر سلز ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جولائی ۔2016ء) بلیجیم میں زیر حراست دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ملزم محمد عبرینی نے تفتیش کاروں کو بتایا ہے کہ پیرس حملوں میں صالح عبد السلام کا کردار کلیدی تھا۔

(جاری ہے)

عبد السلام کو برسلز میں گرفتار کرنے کے بعد فرانسیسی حکام کے حوالے کیا جا چکا ہے۔ وہ رواں برس مارچ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اْسے گزشتہ برس تیرہ نومبر کے روز پیرس میں کیے گئے دہشت گردانہ کے حملوں کے الزام کا سامنا ہے۔ ان حملوں میں 130 افراد مارے گئے تھے۔ عبرینی نے بیلجین تفیش کاروں کو بتایا کہ پیرس پر حملوں کے لیے عبدالسلام نے مختلف افراد کو یورپ بھر سے اکھٹا کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :