چین کسی بھی فوجی مقابلے کے لیے تیار رہے،چینی میڈیا

منگل 5 جولائی 2016 21:59

چین کسی بھی فوجی مقابلے کے لیے تیار رہے،چینی میڈیا

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جولائی ۔2016ء) چین کے میڈیا نے کہا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں حکومت کو کسی عسکری مقابلے کا سامنا ہو سکتا ہے لہذا ایسی صورت حال کے لیے اْس کی فوج کو چوکس رہنا چاہیے۔ معروف چینی اخبار گلو بل ٹا ئمز نے منگل کو شا ئع ہو نے والے اپنے ایک ادا ریئے میں کہا ہے کہ چین کو اپنی د فا عی صلا حیتو ں میں اضا فہ کر تے ہو ئے کسی بھی قسم کے تصادم کا جواب دینے کیلئے تیار رہنا چا ہیئے۔

(جاری ہے)

اگر امر یکا بحیر ہ جنو بی چین میں طا قت کے زور پر بحیر ہ جنو بی چین میں مدا خلت کر تا ہے تو چین کو ایسا رد عمل دینا چا ہئے کہ امر یکا کو اس کی قیمت ادا کر نی پڑے۔چین نے منگل سے اِسی سمندر کے پاراسیل جزائر کے اردگرد ایک ہفتے کی بحری فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ دوسری جانب فلپائن نے بحیرہ جنوبی چین پر حقِ ملکیت کو اقوام متحدہ کے انٹرنیشنل ٹریبیونل میں چیلنج کر دیا ہے اور اْس کا فیصلہ 12جو لا ئی کو متو قع ہے۔

متعلقہ عنوان :