بنگلہ دیش اور بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ‘ دونوں ممالک میں عید سات جولائی کو ہوگی

سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں 30روزے مکمل ہوگئے ‘ عید کل منائی جائیگی

منگل 5 جولائی 2016 21:31

نئی دہلی/ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جولائی ۔2016ء) بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد اب بھارت میں عید سات جولائی بروز جمعرات کو ہوگی۔ بھارت کی شاہی مسجد کے امام احمد بخاری نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش میں بھی چاند نظر نہیں آیا اب بنگلہ دیش میں بھی عید جمعرات کو منائی جائے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا ہے اب مقبوضہ کشمیر میں کل بدھ کو عید منائی جائے گی۔ادھر سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں 30روزے مکمل ہوچکے ہیں قمری کیلنڈر کے مطابق مہینے کے زیادہ سے زیادہ دنوں کی تعداد 30 ہوتی ہے کے مطابق عرب ممالک میں آج(بدھ)کے روز عید منائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :