گلشن اقبال میں ڈاکوؤں نے گھر کا صفایا کردیا

منگل 5 جولائی 2016 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جولائی ۔2016ء) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈاکوؤں نے گھر کا صفایا کردیا، ڈاکو 20 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ، سونا اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک 7 کے ایک گھر میں 4 سے زائد مسلح ملزمان داخل ہوئے اور گھر کے دو حصوں میں موجود مکینوں کو یرغمال بنانے کے بعد 20 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ، سونا اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرا ر ہوگئے، وارادت کا مقدمہ تھانہ گلشن اقبال میں درج کرلیا گیا ہے، تھانہ گلشن اقبال میں سٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، صرف رمضان المبارک کے 28 دنوں میں 300 سے زائد شہریوں کو نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :