امریکہ سے اسرائیل جانیوالے مسافرطیارے کو سوئٹزرلینڈ کے جنگی جہازوں نے گھیر لیا

منگل 5 جولائی 2016 20:26

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جولائی۔2016ء) نیویارک سے اسرائیل جانیوالے طیارے میں دوران پرواز دہشتگردی کے خطرے اور بم کی دھمکی ملنے کے بعد سوئس جنگی طیارے راستے میں آگئے اور سوئٹزر لینڈ کی حدود سے گزرنے تک اس کی حفاظت یقینی بنائی۔

(جاری ہے)

دی سن کے مطابق جوہن ایف کینیڈی ایئرپورٹ سے اس پرواز نے اڑان بھری تھی اور پائلٹوں کو نامعلوم شخص کی طرف سے بم کی دھمکی ملنے کے بعددو ایف 18جنگی طیاروں نے گھیرلیا اور سیکورٹی میں اپنے ملک کی حدود عبور کرادی جس کے بعد بوئنگ 400-747طیارے نے تل ابیب کی طرف اپنا سفر جاری رکھا اور جنگی جہاز واپس آگئے تاہم اس دھمکی کی نوعیت تاحال واضح نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :