وفاقی حکومت سمندر اور ڈرائی پورٹ سے گندم اور گندم کی مصنوعات برآمدکی اجازت دے‘فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب
منگل 5 جولائی 2016 19:58
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جولائی ۔2016ء) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن(پنجاب) کے چےئرمین چوہدری افتخار احمد مٹو اور گروپ لیڈر عاصم رضا و میاں ریاض نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سمندر اور ڈرائی پورٹ کے ذریعے فوری پر اضافی گندم اور گندم کی مصنوعات کی برآمد کی اجازت دے،اضافی گندم کو خراب کرنے اور گندم کی دیکھ بھال پر آنے والے اضافی اخراجات اٹھانے کی بجائے اضافی گندم کو ایکسپورٹ کر کے ملک کے لیے قیمتی زرمبادلہ کمایا جائے ، گندم اور گندم کی مصنوعات کی ایکسپور ٹ کے ذریعے ملک کی 70فیصدبند پڑی فلور ملنگ انڈسٹری بھی بحال ہو جائے گی جبکہ مذکورہ انڈسٹری سے وابستہ مزدور طبقہ کے افراد کو روزگار کے مواقعے بھی میسر آسکیں گے ۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنماوٴں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت فوری طور پر انٹرنیشنل مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ریبیٹ دے تاکہ افغانستان اور ایران سمیت دیگر ممالک کو گندم اور گندم کی مصنوعات کی ایکسپورٹ شروع کی جا سکے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس وقت پور ی دنیا میں گندم کی خرید و فروخت جاری ہے لہذا پاکستان کو بھی اضافی گندم ایکسپور ٹ کر کے اس موقع سے استفادہ حاصل کرنا چاہیے۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنماوٴں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی سکندر حیات بوسن گندم اور گندم کی مصنوعات کی ایکسپورٹ میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے فوری طور پر ایکسپور ٹ کی اجازت دیکر بیورو کریسی کی بلا جواز مداخلت اور تاخیری حربوں کو ناکام بنائیں تاکہ ملک کے وسیع تر مفاد کی خاطر اضافی گندم اور گندم کی مصنوعات کو ایکسپور ٹ کیا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
-
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
-
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.