سعودی عرب میں دہشت گردی کیخلاف سنی تحریک کے مظاہرے

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 5 جولائی 2016 19:38

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی05 جولائی ۔2016ء ) مدینہ منورہ میں دہشت گردی کے واقعات کیخلاف سنی تحریک کے زیر اہتمام لاہور، حیدر آباد،اسلام آباد،سکھر،پشاور،ملتان،ہارون آباد ،پتوکی،سانگھڑ،لالہ موسیٰ ،جڑانوالہ ،ڈسکہ ،جیکب آبادخانیوال ،چیچہ وطنی،خوشاب سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور نماز فجر میں دہشتگردی کے خلاف مذمتی قرار دادیں پیش کی گیں ۔

الاہور پر یس کلب کے با ہر ایک بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظا ہرین سے خطاب کر تے ہو ئے ڈویثرنل صدر مو لا نا مجا ہد عبدالر سول خان ،سردار محمد طا ہر ڈوگر ،شیخ محمد نواز قادری ودیگر علماء نے کہا کہ حرمین شر یفین ہر مسلمان کی محبت کا مر کز ہے،مدینہ منورہ کی سر زمین کا زرہ خا ک مسلمانوں کی آنکھ کا سر مہ ہے اور ہمارے قلب کے لیے با عث سکون ہے اس موقع پراُنہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ سعودی حکومت کو امریکہ اور اسرائیل سے فوری اپنے تعلقات ختم کر دینے چاہئے۔

(جاری ہے)

داعش ،القاعدہ سمیت دیگر دہشتگردوں کو امریکی سرپرستی حاصل ہے۔دہشتگردی عالمی مسلئہ ہے جس کیلئے مسلمان ریاستوں کو ترکی کی قیادت میں ایران،پاکستان اور سعودی عرب متحدہ فوجی اتحاد قائم کرنا چاہئے تا کہ مسلمانوں کو در پیش مسائل کا حل کیا جا سکے ،اُنہوں نے کہا کہ دہشت گرد دین کی تبلیغ کے نام پر مسجد نبوی کے اند مو جود ہیں،داعش ،طالبان ،القاعدہ پو ری دنیا کے لیے مذہب کے نام پر خطرہ بن چکے ہیں، اس موقع پر علامہ سرفراز سیا لوی،علامہ ریا ض ہزاروی،محمد اظہر قادری،محمد عا صم گجر ،مو لا نا شر یف الدین قذافی،مو لانا محمد شفاقت ہمدمی،حا فظ محمد ر مضان قادریودیگر بھی موجود تھے #