مدینہ منورہ میں خودکش حملہ میں شہداء کیلئے دعائے مغفرت

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 5 جولائی 2016 19:34

پیرمحل (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی05 جولائی ۔2016ء ) جامعہ مسجد سردار پٹرولیم رجانہ روڈ پیرمحل میں مدینہ منورہ میں خودکش حملہ میں شہداء کیلئے دعائے مغفرت کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمولانامفتی عابد فرید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کااسلام سے کوئی تعلق نہ ہے مکہ اورمدینہ کی حفاظت کیلئے امت مسلمہ کاہرفرد قربانی دینے کے لئے تیار ہے پاکستانی قوم کے دل حرمین شریفین کی محبت سے سرشار ہیں دہشت گردی کے واقعہ کی وجہ سے افسردہ ہیں انہوں نے کہاکہ ضرب عضب کی عظیم الشان کامیابی پرپاک فوج کوبھی زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس موقع پر عالم اسلام بالخصوص پاکستان میں عید کے موقع پر ہونے والے اجتماعات کے پرامن طریقے سے سرانجام پانے کیلئے خصوصی دعا کی گئی دعائیہ تقریب میں چوہدری امان اللہ ، حاجی منیر احمد ریٹائرڈ نائب تحصیلدار میاں طارق صدر انجمن تاجران پیرمحل ، چوہدری طاہر ، چوہدری محمد اسلم ، سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :