پیرمحل میں نماز عید الفطر کے اجتماعات

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 5 جولائی 2016 19:34

پیرمحل (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی05 جولائی ۔2016ء ) پیرمحل میں نماز عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عیدگاہ اقبال پارک میں ہوگا نماز عید الفطر سات بجے ہوگی خطبہ مولانا محمد اکبر رضوی مہتم جامع مسجد سنی رضوی مسجد غلہ منڈی پیرمحل نماز عید الفطرحافظ مولانا محمد عبداللہ چشتی عالمی خطیب مہتمم دارالعلوم صاحب لولاک پڑھائیں گے جامع مسجد ادریسیہ لوئرکالونی کچی کوٹھی میں نماز عید ساڑھے چھ بجے ہوگی جامع مسجد عثمانیہ عیدگاہ میں نماز عید الفطر سات بجے ہوگی نماز عیدالفطر مہتمم مدرسہ حافظ عتیق الرحمن ربانی پڑھائیں گے جامع مکی مسجد خالقیہ رزاقیہ میں نماز عید الفطر پو ساڑھے چھ بجے ہوگی خطبہ مولانامحمد وسیم سیالوی پڑھائیں گے مسجد قادر یہ حنفیہ اپرکالونی میں نماز عید الفطر سات بجے ہوگی خطبہ مولانا صبغت اللہ مجددی پڑھائیں گے ۔

(جاری ہے)

چوہدری خالد سردار پٹرول پمپ مسجد رجانہ روڈ پر نماز عید سوا سات بجے ہوگی نماز عیدالفطر وخطبہ مفتی عابد فرید پڑھائیں صحرائے مدینہ مسجد سول ہسپتال پیرمحل میں نماز عید الفطر ساڑھے چھ بجے ہوگی

متعلقہ عنوان :